اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع

April 01, 2024

نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

اروند کیجریوال کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی عدالت نے اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک جیل بھیج دیا۔

عدالت نےاروند کیجریوال کو اہلیہ اور وزراء سے ملاقات کرنے کی اجازت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروند کیجریوال پر شراب پالیسی میں گھپلے کا الزام ہے۔