این اے 207 نوابشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

April 01, 2024

فائل فوٹو۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 207 نوابشاہ سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی سے جارینوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کو این اے 207 سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ منتخب ہوئی تھیں۔