پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان

April 02, 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) شوال کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 9اپریل کو چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہو گی، 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔