سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

April 02, 2024

سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق گفتگو کی جائے گی۔