غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

April 02, 2024

فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کوسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سمیت فیملی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

غلام مرتضیٰ جتوئی کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے غلام مرتضیٰ جتوئی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ساؤتھ سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے پولیس کو مقدمہ دائر کرنے سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اطلاع کیے بغیر مقدمہ دائر نہیں کیا جا سکتا۔