جاپان کے شاہی خاندان کی انسٹاگرام پر غیر متوقع انٹری

April 02, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا کی قدیم ترین جاپانی بادشاہت نے شہنشاہ ناروہیٹو اور مہارانی ماساکو کی 20 باضابطہ طور پر بنائی گئیں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر قدم رکھا۔

جاپانی شاہی خاندان کے اس غیر متوقع انسٹاگرام پر ڈیبیو کا مقصد ان کی مصروفیات کو عوام میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ سال کے تہواروں اور مواقعوں کے ذریعے عوام اور شاہی خاندان میں ایک رشتہ پیدا کرنا ہے۔

شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے ایک دن کے اندر اندر 200 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔


جاپانی شاہی خاندان کے اس اکاؤنٹ کو پہلے 7 دنوں تک نجی رکھا گیا تھا جبکہ بعد میں اسے پبلک کر دیا گیا ہے۔

امپیریل ہاؤس ہولڈ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق شاہی خاندان چاہتا تھا کہ عوام کو ان کے سرکاری فرائض کی بہتر انداز میں معلومات ہو۔


شاہی خاندان سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں سے رابطہ کر کے اُن کی جاپانی حکومت میں دلچسپی بحال کرنا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ جاپانی بادشاہت کی افسانوی ابتداء دو ہزار سال سے زیادہ پر محیط ہے جبکہ شہنشاہ پر کسی بھی قسم کی عوامی تنقید جاپان میں ممنوع ہے۔


شاہی خاندان کے پہلے آفیشل اکاؤنٹ نے کسی بھی دوسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو تاحال فالو نہیں کیا ہے۔