آئین میں مخصوص نشستوں سے متعلق درج ہے، بیرسٹر سیف

April 02, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ مخصوص نشستیں کس طرح ملیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں ملتیں تو خالی رہیں، کسی اور کو نہ ملیں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالت لے کر گئے ہیں، ہم سب کو فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے پر اعتراض ہوا تو بھی فیصلے کا احترام اور عمل کریں گے۔