پاکستان کی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش میں شرکت کی تصدیق

April 02, 2024

علامتی فوٹو

پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی، ایونٹ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں کھیلا جائے گا۔

ہیوسٹن میں شیڈول چیمپئن شپ میں مردوں کی 27 اور خواتین کی 19 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ ہر ٹیم انڈر 19 ایج گروپ کے چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔