وزیرِاعظم کی 5 سال میں ملکی برآمدات دگنا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت

April 02, 2024

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے 5 سال میں ملکی برآمدات دگنا کرنے کےلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس ہوا۔

اس دوران وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل پیش کرے۔

وزیراعظم نے ای کامرس شعبے میں برآمد کنندگان کو سہولیات دینے کی بھی ہدایت کی۔

وزیرِاعظم نے وزارت تجارت کو میڈ ان پاکستان برانڈ برآمد کرنے والوں کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔