خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

April 07, 2024

فوٹو فائل

بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی پولیس کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، عوام اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔