کراچی: ASF کی کارروائی، ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

April 08, 2024

جنگ فوٹوز

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی میں کارروائی کے دوران ایران کے مسافر سے 45 پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

مسافر محمد عدنان فلائی دبئی کی پرواز سے کراچی سے براستہ دبئی ایران جا رہا تھا، جناح ٹرمینل پر سامان کی اسکیننگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے پاسپورٹس کی نشاندہی کی۔

سامان کی دستی تلاشی کے دوران بیگ سے 45 پاسپورٹس برآمد کیے گئے۔

غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹس کی موجودگی کے حوالے سے مسافر کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔

مسافر اور برآمد شدہ پاسپورٹس کو اے ایس ایف نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

مسافر عدنان مختلف شہریوں کے پاسپورٹس غیر قانونی طور پر دبئی لے جا رہا تھا۔