نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

April 09, 2024

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا، باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔

نیوزی لینڈ تین ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔