آسٹریلیا آئی پی ایل میں اپنے کرکٹرز کے فٹنس مسائل، آؤٹ آف فارم ہونے سے پریشان

April 09, 2024

فائل فوٹو

کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل میں اپنے کرکٹرز کے فٹنس مسائل اور آؤٹ آف فارم ہونے سے پریشان ہو گیا۔

آل راؤنڈر مچل مارش آئی پی ایل میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کو کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کپتان نامزد کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا مچل مارش کی انجری ہسٹری کی وجہ سے پریشان ہے، ان کا اسکین کرایا گیا ہے ایک ہفتے میں انجری کی نوعیت سامنے آئے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف کو رابطے میں رکھا جائے گا، مچل مارش کے ورلڈ کپ سے قبل آرام کے لیے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

آئی پی ایل میں گلین میکسویل اور کیمرون گرین اب تک متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، کیمرون گرین کی فارم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

مچل اسٹارک آغاز میں مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے جبکہ پیٹ کمنز اچھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔