پریتی زنٹا کا اپنے کیریئر کے پہلے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرہ

April 09, 2024

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹاـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے کیرئیر کے پہلے فوٹو شوٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پریتی زنٹا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے کیریئر کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں اپنی کچھ پرانی چیزیں دیکھ رہی تھی تو یہ تصویر ملی!‘

اداکارہ نے لکھا کہ’یہ تصویر میرے پہلے فوٹو شوٹ کی ہے جب میں 20 سال کی تھی اور میں سوچتی تھی کہ مجھے وہ سب کچھ معلوم ہے جو مجھے دنیا کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے سوائے اس کے کہ فوٹو شوٹ کے لیے پوز کیسے دیا جائے‘۔

پریتی زنٹا کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی خوبصورتی کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہپریتی زنٹا نے 1998ء میں فلم’دل سے‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔