میں فواد خان کیساتھ زندگی بھر کام کر سکتی ہوں: صرحا اصغر

April 09, 2024

ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ زندگی بھر کام کر سکتی ہیں۔

صرحا اصغر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

شو کے دوران سوال جواب کے سیشن میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ’ کوئی ایسا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ بغیر کسی شکایت کے زندگی بھر کام کر سکتی ہوں؟‘

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر موقع ملا تو میں ساری زندگی صرف فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

صرحا اصغر کا جواب سن کرمیزبان نے ازراہِ مذاق کہا کہ فواد خان، میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں میں نے آپ سے پوچھے بغیر اس مشکل میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر آج کل ڈرامہ سیریل’جانِ جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔