اظہر علی کا عید کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی

April 10, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عید کے موقع پر فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔

سابق کپتان اظہر علی نے بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

اظہر علی اور ان کے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔