بابر اعظم عید پر اپنے آبائی گھر گئے، محلے داروں سے ملاقات کی

April 10, 2024

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا ۔ بابر اعظم

پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید پر اپنے آبائی گھر گئے جہاں اُنہوں نے اپنے محلے داروں سے ملاقات کی اور اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

کپتان بابر اعظم نے اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی ہے، عید کی نماز کے بعد وہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ اپنے آبائی گھر گئے۔

فردوس مارکیٹ گلبرگ کے قریب واقع بابر اعظم ہر سال عید پر اپنے آبائی گھر ضرور جاتے ہیں، اس موقع پر اُنہوں نے محلے داروں سے ملاقات کی، اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور اُن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔