بھارت: کنویں میں گرنے والی بلی کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک

April 10, 2024

فوٹو اسکرین گریب

بھارت میں کنویں میں گرنے والی بلی کو بچانے کی کوشش میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے احمد نگر میں پیش آیا، جہاں سوکھے کنویں کو بائیوگیس کیلئے گڑھے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بلی کو بچانے کی کوشش میں ایک کے بعد ایک کرکے 5 افراد نے کنویں میں چھلانگ لگائی۔

سینئر پولیس افسر دھننجے جادھو کا کہنا ہے کہ کنویں میں جانوروں کا فضلہ جمع کیا جاتا تھا۔ واقعے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔