شرمیلا فاروقی اور سائرہ یوسف کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کا ایک جیسا انداز

April 12, 2024

ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف اورپیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ دونوں کا انداز ایک جیسا تھا۔

سائرہ یوسف نے اپنیانسٹا اسٹوری پر اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ پر مہندی کے ڈیزائن میں’فلسطین‘ لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سورہ یوسف کی ایک آیت لکھی ہے جس کا مطلب ہے’ اے ایمان والو، اللّٰہ کی رحمت سے ناامید نہ ہو کیونکہ اللّٰہ کی رحمت سے کوئی ناامید نہیں ہوتا سوائے ان کے جو ایمان نہیں رکھتے‘۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

دوسری جانب،پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں وہ اپنا ہاتھ دکھاتی نظر آ رہی ہیں جس پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا ہے اور ساتھ ہی مہندی سے’Free Palestine‘ بھی لکھا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

واضح رہے کہ غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 500 سے زائد ہوگئی۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 76 ہزار افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔