ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی راجہ پرویز اشرف کی زیر قیادت قافلہ روانہ

April 14, 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی تقریب میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا قافلہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور سے صدر راجہ پرویز اشرف کی قیادت میںگڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔ راجہ پرویز اشرف سیکرٹیریٹ پہنچے تو سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،اسلم گل،عثمان ملک،رانا جمیل منج،امجد جٹ،عاطف رفیق چودھری، سردار آصف علی اور دیگر نے استقبال کیا۔