پی سی بی کے سابقہ دور کی کمیٹیاں تحلیل

April 16, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابقہ دور کی کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین سلیکشن کمیٹی کو برقرار ہے جبکہ سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی بنائی گئی ہے۔مصباح الحق اور محمد حفیظ کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔یہ کمیٹی کافی عرصے سے فعال نہیں تھی۔