فالمتھ: خونخوار کتے کے حملے میں لڑکی شدید زخمی

April 16, 2024

لندن (پی اے) ایک لڑکی خونخوار کتے کے حملے میں شدید زخمی ہوگئی۔ جسے ٹرورو کے ہسپتال میں داخل کراد دیا گیا ہے۔ ڈیوان اینڈ کارنوال پولیس کے مطابق اس نے ایکس ایل خونخوار کتے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہ واقعہ فالمتھ کے قریب لووینیک کے مقام پر ہفتہ کی شام 7 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ پولیس نے اس امر کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ کن عوامل اور کیسے لڑکی پر یہ حملہ ہوا۔