ایران اسرائیل کشیدگی پر دفترخارجہ کا بیان مبہم‘ پی ٹی آئی

April 16, 2024

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے ایران اسرائیل کشیدگی پر ردعمل میں دفترخارجہ کا بیان کمزور، مبہم، غیرمؤثر اور ناکافی قرار دے دیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتدار پر قابض لوگ اسرائیل کے حوالے سے مشکوک کردار اور ایجنڈے کے حامل ہیں‘ایران کے جوابی اقدام پر جاری بیان میں دفتر خارجہ اسرائیل کا نام تک نہیں لے سکا۔عالمی دہشت گرد اسرائیل کیخلاف مؤثر سفارتکاری میں ناکامی افسوسناک ہے ۔