بلوچستان میں حکومت سازی، ن لیگ اور پی پی میں ڈیڈ لاک

April 16, 2024

اسلام آباد ( آ ن لائن ) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا،کابینہ فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا معاہدے سے زائد وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے ، پی پی کی جانب سے معاہدے پر من وعن عملدرآمد پر زوردیا،آئند دو روزمیں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔