لاہور: سیف سٹی اتھارٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے لڑکے گرفتار کروادیا

April 17, 2024

لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کروادیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔

ترجمان کے مطابق سیف سٹی ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔