سرکاری ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ 3 ماہ کے پیشگی نوٹس سے مشروط

April 18, 2024

اسلام آباد( تنویرہاشمی ) حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر3ماہ کے پیشگی نوٹس کی شرط لاگوکر دی ہے، وزارت خزانہ نےآفس میمورنڈم جاری کر دیا، وزارت خزانہ کے مطابق 25سال مکمل کرنے والے سرکاری ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے بارے پیشگی آگاہ کرنے کے پابند ہوں گے، سرکاری ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا نوٹس 3ماہ قبل دیں گے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا پیشگی نوٹس نہ دینے پرانکوائری ہوگی ، سرکاری ملازمین25 سال کی ملازمت مکمل کرنے پر پنشن حاصل کرسکتے ہیں۔