نکاح کے بعد عالیہ ریاض کا پہلا انٹرنیشنل میچ، شوہر علی یونس نے کمنٹری کی

April 19, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے کمنٹیٹر علی یونس سے نکاح کے بعد پہلی بار انٹر نیشنل میچ میں شرکت کی لیکن وہ اپنی کارکردگی سے میچ کو یادگار نہ بناسکیں۔ عالیہ کی رخصتی ورلڈ کپ کے بعد ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصویر علی یونس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔علی سیریز کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔