غفلت و لاپروائی برتنے والے ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر سمیت 5 اہلکار معطل

April 19, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) غفلت و لاپروائی برتنے والے سیکشن افسر سمیت ٹریفک پولیس کے 5 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ، ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز کے سرپرائز وزٹ کے دوران ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکار ناکہ لگا کر چلاننگ آفسر کے بغیر چالان کر رہے تھے جس کی ممانعت کی گئی ہے جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سیکشن آفیسر شاہراہ فیصل مصطفیٰ زیب، کانسٹیبل محمد حسن، کانسٹیبل عبدالوقار ابڑو، کانسٹیبل محمد ماجد، کانسٹیبل سعد اللہ کو معطل کر کے ٹریفک پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیئے، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نےکہا ہے کسی بھی جگہ پر لوگوں کو چالان کے بہانے تنگ نہ کیا جائے، شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے ممانعت کی گئی ہےاور منظم ناکہ بندی سے کسی آفیسر کی نگرانی کے بغیر اگر ایسا کیا جاتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔