جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 124اور پی ایس 128 سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی الیکشن پٹیشن پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے۔