دبئی: کراٹے کومبیٹ میں کل پاک بھارت فائٹرز آمنے سامنے ہوں گے

April 19, 2024

دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ میں پاکستان اور بھارت کے فائٹرز کل آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوگا، مقابلے سے پہلے ہی رانا سنگھ پر شاہ زیب نے وار کرتے ہوئے اسے زور دار تھپڑ رسید کردیا۔

دیگر فائٹس میں پاکستان کے علومی کریم کا مقابلہ ہمانشو کوشک سے اور رضوان علی کا مقابلہ پوون گپتا سے ہوگا۔

کراٹے کومبیٹ کی فائٹس پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سپر پیر کو نشر کرے گا۔