کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

April 20, 2024

اسکرین گریب

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوے حکام کے مطابقواقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔