کراچی: پولیس مقابلہ، اقدام قتل، دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس، لیاری گینگ وار کا ملا نثار بری

April 20, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں عدم ثبوت و شواہد پر لیاری گینگ وار کے ملا نثار کو بری کردیا۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی عابد زمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف کوئی ثبوت و شواہد موجود نہیں ہیں، ملزم کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ 4 جنوری 2014 کو رینجرز، پولیس نے بکرا پیڑی چوک کے قریب لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

ملا نثار اور اس کے کارندوں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، رینجرز اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم ہلاک ہوا تھا۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمہ میں ملزم کے ساتھی نعیم، فاروق مایا، عادل اور یونس مفرور ہیں، ملزمان کے خلاف تھانا کلا کوٹ میں مقدمہ درج ہے۔