سندھ کابینہ میں موجود افراد کے ڈاکوؤں کے بڑے گروہ سے رابطے ہیں، علی خورشیدی

April 20, 2024

علی خورشیدی: فوٹو فائل

سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سندھ میں وزراء اور پولیس کی ملی بھگت سے ڈاکو راج قائم ہے، سندھ کابینہ میں موجود افراد کے ڈاکوؤں کے بڑے گروہ سے رابطے ہیں۔

اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا کہ صوبائی وزراء ڈاکوؤں اور قاتلوں کو پولیس پروٹوکول دلواتے ہیں، اسلحہ اور مغویوں کی منتقلی کیلئے بھی پولیس وین ڈاکوؤں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

علی خورشیدی نے کہا کہ جیکب آباد میں پولیس وین میں ڈاکوؤں کا اسلحہ منتقل کیا جا رہا تھا، ڈاکوؤں کا اسلحہ صوبائی مشیر بابل بھیو کے بیٹے کے ساتھ پکڑا گیا۔