نان وروٹی کی مقررہ قیمت سے زائدوصولی، ایک شخص گرفتار، 3تنور سربمہر

April 22, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) حکومت کی جانب سےنان اور روٹی کی مقررہ قیمت سے زیادہ وصول کرنے ایک تنور والے کو گرفتارجبکہ 3تنوروں کو سیل کردیاگیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر نےمختلف علاقوں کادورہ کیا،ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے قیمتوں کی جانچ کے لیے پھلوں اور سبزیوں کے سٹالز کا معائنہ کیا اور مقرر شدہ قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کروائیں ، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے نان اور روٹی کی نئی قیمتوں کو نافذ کرنے کے لیے تندوروں کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر ایک ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہ تین تندروں کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے خلاف ورزی کرنے والوں کو 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔