اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کےسربراہ مستعفی

April 22, 2024

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی—فائل فوٹو

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعدمستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔