وزیر خزانہ سے پاکستان بزنس کونسل یو اے ای کے ارکان کی ملاقات

April 23, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل عرب امارات کے ارکان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں حکومتی، مالیاتی اداروں اور مقامی اسٹیک ہولڈرز سے اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ میکرو اکنامک اشاریوں نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر مثبت رجحانات دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور نفاذ کا طریقہ کار معیشت کی سمت درست طریقے سے طے کرے گا۔