ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین فور کانووکیشن،173 گریجویٹس کو ڈگریاں تقسیم

April 23, 2024

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) پوسٹ گریجویٹ ماڈل کالج برائے طالبات جی ٹین فور کا 22واں کانووکیشن ہوا ۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل وفاقی نظامت تعلیمات تنویر احمد ،صدارت پرنسپل پروفیسر سعدیہ ابرار، ڈاکٹر عامر بھٹی، ڈاکٹر انیس قائد اعظم یونیورسٹی سے مہمان خاص تھے۔ 173گریجویٹس کو ڈگریاں، مختلف شعبوں میں 67رول آف آنر و تعریفی اسناد جبکہ 4 طالبات عائشہ طاس سحرش نور فاطمہ ماہم علی نےگولڈ میڈل حاصل کئے۔