کراچی میں ٹریفک کے بعد موبائل فون سروس بھی متاثر

April 23, 2024

کراچی میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی فلائٹ اترتے ہی شہر کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی۔

شہر قائد میں ٹریفک کے بعد موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری طرف ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں سڑکوں کو شام 7 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو اپنی منزلوں پر پہنچنے میں ہوالی تکلیف کےلیے ٹریفک پولیس معذرت خواہ ہے۔