تزئین و آرائش شدہ عمارتیں پولیس ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ کرتی ہیں، امریکی سفیر

April 23, 2024

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم (فائل فوٹو)

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آج ہم کوئٹہ میں نئے پولیس ٹریننگ کالج کیمپس کے افتتاح کی تقریب منا رہے ہیں۔

امریکی سفیر نے یہ باتبلوچستان پولیس ٹریننگ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ تزئین و آرائش شدہ عمارتیں پولیس ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس میں امریکی سفارت خانے کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ سیکشن کی شراکت داری ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ سیکشن کی طرف سے اس کےلیے 5.35 ملین ڈالر کی شراکت داری ہے۔

سفیر ڈونلڈ بلوم کے مطابق 7 نئی اور 4 تزئین و آرائش شدہ عمارتیں پولیس ٹریننگ کالج کی استعداد میں اضافہ کرتی ہیں۔ ہم نے 9 لاکھ ڈالر مالیت کے ریڈیو کمیونیکیشن آلات کا شیڈول بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرحدوں کو محفوظ بنانے، انسداد منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد کی ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء نے زندگی بچانے والے حفاظتی آلات فراہم کیے۔ یہ اقدامات پاکستان کو مضبوط اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔

ڈونلڈ بلوم کے مطابق حالیہ بھرتی مہم میں تقریباً 20 فیصد خواتین کو راغب کرنے میں بلوچستان کی کامیابی سے متاثر ہوں۔ 2022 کے بعد سروس میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی، ماحولیاتی اور توانائی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔