بلوچستان: بارش سے متاثرہ پائپ لائنوں کی ہنگامی بنیاد پر مرمت کا فیصلہ

April 23, 2024

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ پائپ لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق بلوچستان کی حالیہ بارشوں سے گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس کی فراہمی 8 گھنٹے بند رکھی جائے گی۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کوئٹہ، کچلاک، پشین اور زیارت میں کل صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق بلوچستان کے علاقے کھڈ کھوچہ، مستونگ، منگوچر اور قلات میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔