پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلیاں، احسن اقبال یو این ڈی پی رپورٹ پر خوش

April 23, 2024

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیل کے تحت خود نہ بدلا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ یو این ڈی پی کی پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلیوں پر رپورٹ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل انقلاب پربا ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی کا معاشرے میں کلیدی کردار ہے، پاکستان نے قومی سطح پر ڈیجیٹل پالیسی متعارف کروائی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہر حکومت کو چاہیے کہ عام شہری کو انٹرنیٹ تک رسائی دے، پاکستانی معیشت میں آنے والے برسوں میں بہتری کی اُمید ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاشی، سماجی ترقی کےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت خود کو نہ بدلا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ عوام کو انٹرنیٹ تک رسائی دے۔ یو این ڈی پی کی ڈیجیٹل انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ روڈ میپ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک پاکستان ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل ہوجائے گا، تھری جی فورجی کی لانچنگ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سال 2022 میں پاکستان کے غریب ترین علاقے قدرتی آفات سے متاثر ہوئے، ترقی کےلیے ٹیسٹ میچ کی طرح صبر و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی یوتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہی ہے، پاکستان میں نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ دیے گئے۔