عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا تاثر مسترد کردیا

April 23, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ساتھ مذاکرات کا تاثر کو مسترد کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود بات چیت کا تاثر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، انہیں ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے، اُن کو گیسٹرو کی شکایت ہے، اسلام آباد میں اُن کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، سارے ٹیسٹ کروائے گئے جو کلیئر ہیں۔

اپنے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے متضات بیانات پر کہا کہ سینئر لیگی رہنماؤں کو تحفظات ہیں تو کیمرے پر نہیں پارٹی میں بات کریں۔