کراچی، بند کی گئی متعدد شاہراہوں پر ٹریفک بحال

April 24, 2024

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کی بند کی گئی شاہراہوں میں سے کچھ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ اور شارع قائدین سے نمائش آنے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ضیاء الدین احمد روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، ضیاء الدین احمد روڈ سے شاہین کمپلیکس جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

اس کے علاوہ میٹروپول سگنل سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑک بھی تاحال بند رکھی گئی ہے۔