وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

April 24, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، شہباز شریف مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ن لیگ سندھ کے رہنما بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں صوبے کے سیاسی و امن و امان سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف چیمبر آف کامرس کراچی کے عہدیداروں اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔