ایل ڈی اے کا نادہندہ سوسائٹیز کے رہائشی و تجارتی پروجیکٹس میں تعمیراتی کام بند کرنے کا حکم

April 24, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایل ڈی اے نےڈیڑھ ہزار ایکٹر رقبے پر پھیلی نادہندہ سوسائٹیز کےرہائشی وتجارتی پروجیکٹس میں تعمیراتی کام بند کرنے کا حکم دے دیا اور انہدامی کارروائی شروع کرنے کے لئے ، ایس بی سی اے کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر غربی،ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ریونیو اور ضلع غربی کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کو بھی خط ارسال کردیا گیاتفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات لیاری نے ہلکانی ٹاؤن شپ اسکیم43 میں موجود دیہہ گند پاس،ہلکانی،منگھوپیر،بند مراد،جام چاکرو،مائی گڑھی کی تقریبا ڈیڑھ ہزار ایکٹر رقبے پر موجود سوسائٹیز،رہائشی وتجارتی پروجیکٹس کا لے آؤٹ پلان اور ڈیولپمنٹ پر مٹ منسوخ کرنے کے بعد مذکورہ سوسائٹیز اور پروجیکٹس میں ہر قسم کی تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیدیا ہے اور اس سلسلے میں ایس بی سی اے کو بھی نقشہ جات کی منظوری اور سابقہ منظور کئے گئے نقشے منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہےجبکہ مذکورہ 37پروجیکٹس کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔