جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمر ایوب

April 24, 2024

فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارٹی کا مؤقف ہے جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ برملا کہا کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہیے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔