پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا

April 25, 2024

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین منتقل کیے گئے ہیں۔

روسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اے ٹی اے سی ایم ایس میزائل یوکرین کو امدادی پیکیج کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے 3 ٹیکٹیکل میزائل پچھلے ہفتے روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔