حقیقت یہ ہے کہ آپ کو انتخابی نشان بیگن نے بہت مارا، ہمایوں مہمند

April 26, 2024

فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کو انتخابی نشان بیگن نے بہت مارا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر بیٹھے ہیں، عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام قیدی سیاسی ہیں، آج ان کے اپنے لیڈرز گواہی دے رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ جو بغیر سیاسی جماعت منتخب ہو کر آتے ہیں وہ کیسے عوام کی بات کریں گے، ہم ترجیحات سیٹ کریں کہ جب کوئی منتخب سینیٹر جیل میں ہو اور اس کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوں تو ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی ہیں لیکن وہ سوچ میں آزاد ہیں، کیا کبھی بانی پی ٹی آئی نے کسی کی جیل سے اے سی اتارا؟ سیاسی باتوں کو سیاسی رہنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا بھی سیاسی ونگ ہے وہ کہتے ہیں ہمیں سارا اسلحہ پولیس دیتی ہے وہ کس کے ماتحت ہے۔

علاوہ ازیں بشری انجم بٹ کا کہنا تھا کہاٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد جو صوبائی معاملات بن گئے ہیں ہمیں ان پر بات کرنی چاہیے۔

بعدازاں سینیٹ کا اجلاس پیر سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔