سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی

April 27, 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا، مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک متاثر ہوئی ،پاکستانی صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔