پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست کا تحریری حکم جاری، فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب

April 27, 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نےلاہور پولیس کی یونیفارم پہننے پر وزیراعلی مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ 29 اپریل تک طلب کرلی، مریم نواز کے خلاف درخواست سید وقار علی شاہ نے دائر کررکھی ہے۔